0

سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع

سوات (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ شروع،پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیاہے۔ بارشوں وبرفباری کاسلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے چترال،دیر،سوات، شانگلہ،بونیر،کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دیں ہیں۔بالائی علاقوں میں چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے۔ گلیات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کوموسمی صورت حال سے باخبررکھاجا ئیتا کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں