0

شانگلہ , غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے، صوبائی چیئرمین

     الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ؛ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ے انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔مہنگائی روزبروز بڑھتی جارہی ہے اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں روزانہ کے حساب سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے شانگلہ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر پارٹی کے ضلعی ارگنائزر شاہ سعود ایڈوکیٹ،ممبر صوبائی کونسل میاں مہابت شاہ ایڈوکیٹ اور ممبر صوبائی کونسل آنور علی غوربندی کے حجروں میں پارٹی ورکرزسے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سے قبل پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ جب شانگلہ ٹاپ پہنچے تو پارٹی ورکرز نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انہیں گاڑیوں کے عظیم الشان جلوس مین لیلونئی اور بعدازاں بیلے بابا لے جایا گیا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے عہدیداران صوبائی جائینٹ سیکرٹری مرزا باچا، ضلع سوات کے صدر شیر بھادر،جنرل سیکرٹری رضا داللہ ایڈوکیٹ،سابق امیدواران شوکت اور نصراللہ خان،ضلع بٹ گرام کے چیئرمین نثار خان،ضلع کوہستان کے چیئرمین رحمت نبی، ضلع شانگلہ کے چیئرمین سجاد احمد خان موجود تھے۔سکندر حیات احمد خان شیرپاؤنے کہا کہ شیرپاؤ خاندان کا ضلع شانگلہ کے عوام سے دلی محبت ہے۔حیات احمدخان شیرپاؤ ضلع شانگلہ کو اپنا دوسرا گھر قرار دے چکے تھے،ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤ نے شانگلہ کو ضلع کا درجہ دے کر عوام کا درینہ مطالبہ پوری کیا تھا۔قومی وطن پارٹی جب تحریک انصاف کی سابق حکومت میں شامل ہوئی تھی تو ضلع شانگلہ کے کوئلہ کان مزدوروں کے بچوں کیلئے ایک سکول اور حفاظتی پشتوں اور پلوں کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور دیے تھے۔لیکن بعدازاں صوبائی حکومت نے وہ منصوبے ختم کیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ موجودہ لیبروزیر جن کا تعلق اس ضلع سے وہ کوئلہ کان کے مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں انہے شانگلہ کے کوئل کان مزدوروں کے بچوں کیلئے منظور شدہ سکول کیلئے فنڈز فراہم کرکے انھیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔صوبائی چیئرمین نے شانگلہ ایکسپریس وے PSDP سے نکالنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پہلے سے منظورشدہ صوبے کو ختم کرنا ضلع شانگلہ کے عوام کیساتھ ظلم ذیاتی کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ایک عذاب کی شکل میں مسلط کیے گئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد عوام کو ان سے چھٹکارا دلاینگے بعدازاں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات شیرپاؤ نے بزرگ سیاست دا ن حاجی ڈاکٹر زمین گل سے بھائی کے وفات پر ان کے رہائش گاہ گئے اور ان کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں