0

ہنگو میں جائیداد کے تنازعہ پر گولیاں چل گئی، 3 افراد جاں بحق

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں جائیداد کے تنازعہ پر گولیاں چل گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کاروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے گنجان کلے میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا دل خراش واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔دوسری طرف ہنگو پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے کئے قانونی کاروائی شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد نے پولیس افسران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کی۔پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں