0

سندھ پولیس کے لیے 9 ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے پولیس کے لیے7ہزار9 ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے لیے 7 ہزار نائن ایم ایم پستول کی خریداری کے لیے صوبائی حکومت نے سمری تیار کرلی، سیپرارولز کے تحت ہنگامی خریداری پر عمومی قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ نے 7ہزار پستول خریدنے کی سمری تیار کرلی۔مقامی تیار نائن ایم ایم پستول خریدنے کے قواعد میں نرمی کی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد واہ انڈسٹریز میں تیار پستول خریدے جائیں گے۔ سمری کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔اس کے علاوہ کرونا سے بچا کے لیے بھی محکمہ پولیس میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وبا کے آغاز سے درجنوں پولیس اہلکار وافسران مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔تمام اہلکاروں کو فیس ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں