0

سوات کالام میں موسم سرد، برفباری کا سلسلہ جاری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کالام میں موسم سرد،برفباری کا سلسلہ جاری، لوگوں نے گر م ملبوسات کے ساتھ ساتھ گرم کھانوں کا  استعمال بھی شروع کیا ہے۔کباب اور مچھلیوں کے ہوٹلوں پر کافی رش دیکھنے کو ملے ہیں۔ سوات میں بارش وبرفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔سوات میں اس وقت شدید ٹھنڈ کا راج ہے اور پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہے۔سوات کے میدانی علاقوں میں دودنوں سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاریہے۔بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔لوگوں نے گرم ملبوسات استعمال کرنا شروع کیا ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں نے گر م  کھانوں کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔کباب اور مچھلیوں کے ہوٹلوں پر کافی رش دیکھنے کو ملے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا سلسلہ آج بدھ کے دن  تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں