0

نورنگ، ڈاکٹر ایم ایس کا ڈی ایچ کیو ہسپتال دورہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت میں نئے تعینات ایم ایس ڈاکٹر شمس اللہ وزیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونیوالے ایم ایس ڈاکٹر شمس اللہ وزیر نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ، اوٹی،زچہ بچہ سنٹر سمیت دیگر شعبہ جات کادورہ کیا۔ایم ایس ڈا کٹر شمس اللہ وزیر نے کہاہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی میں قائم کورونا وارڈ میں تمام تر سہولیات موجود ہیں اسی طرح دیگر مریضوں کے لئے بھی ہسپتال میں تمام صحت عامہ کی سہولیات وافر مقدار میں دستیاب ہونے انہوں نے ڈاکٹروں پر زوردیاکہ اپنی حاضریاں یقینی بنائے اور ہسپتال آنے والے مریضوں کی علاج فوری اور بروقت کرنے میں کوئی غفلت یا پرواہی کا مظاہرہ نہ کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے ہسپتال کے عملے پر زوردیاکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم ہو انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی محکمہ صحت پر ایمرجنسی کی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور زیادہ سیزیادہ فنڈ محکمہ صحت کو دے رہی ہے انہوں نے اس عزم کا عزم کااعادہ کیاکہ حکومتی اخراجات عوام پر خرچ کرناہرصورت یقینی بناکر دم لیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں