0

پشاور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، متعدد ہوٹل، ریسٹورنٹس سیل

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کردیا۔انتظامیہ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رنگ روڈ پر نثار چرسی ریسٹورنٹ، جی ٹی روڈ پر ملٹی سٹار ہوٹل اور رحمانیہ ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔ رنگ روڈ پر کارروائی میں مکہ ریسٹورنٹ، مدینہ ریسٹورنٹ اور حکیم خان ریسٹورنٹ کو جرمانہ کیا گیا۔ سیفٹی ماسک کے بغیر گھومنے پر 44 شہریوں کو جرمانہ کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں