0

پشاور میں فیکٹری سے 800 کلو مضر صحت نمکو برآمد

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پھندو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نمکو فیکٹری سیل کر دی۔ڈائریکٹر آپریشنز عظمت اللہ وزیر کے مطابق فیکٹری سے 800 کلو مضر صحت نمکو برآمدکر کرلی گئی۔ نمکو کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں نمکو کی تیاری میں چائنہ سالٹ اور باسی گھی کا استعمال کیا جارہا تھا۔ نمکو کے اسٹاک کو گندے فرش پر رکھا گیا تھا۔فیکٹری پر بھاری جرمانہ عائدکر دیا ہے۔ مالک کے خلاف ایف آئی درج کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں