0

کراچی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) شہر قائد کی فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی ہے، جس کی بنا پر کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہوگیا ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے، شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار351 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے باعث کراچی دنیا کیآلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارت کا دارالحکومت دہلی دوسرے اور کرغزستان کا شہر بشکیک تیسرے نمبر پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دئیے گئے ہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151سے200درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں