0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1550169 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1550169ہو گئیں،مصدقہ کیسز کی تعداد 6کروڑ79لاکھ34ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں ہلاکتیں 290443ہوگئیں، کیسز1کروڑ53لاکھ69سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 140994ہو گئیں،کیسز کی تعداد 97لاکھ 3ہزارسے بڑھ گئی۔روس میں 43597افراد لقمہ اجل بن گئے،کیسز 24لاکھ88ہزار سے تجاوز کر گئے۔برازیل میں 177388افراد موت کی آغوش میں چلے گئے،متاثرین کی تعداد 66لاکھ 28ہزار ہو گئی۔فرانس میں اموات 55521ہو گئیں اورکیسز22لاکھ95ہزار سے تجاوز کر گئی۔سپین میں 47000افراد لقمہ اجل بن گئے،کیسز17لاکھ 15ہزار ہو گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 61134ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد17لاکھ 37ہزارہو گئی۔ ۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 70 لاکھ 7 ہزار 284 مریض شفایاب ہوچکے اور 1 کروڑ 93 لاکھ 77 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں