0

سوات ریسکیو 1122 کورونا سے بچاؤ کیلئے اگاہی مہم چلائی گئی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور ریسکیو 1122 کے حوالے سے آگاہی مہم شروع ہے۔اگاہی مہم کے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی خصوصی ہدایت پر اج سٹیشن 22 مٹہ کے ایس ایچ ائی عبید خان کی نگرانی میں ریسکیو جوانوں نے تحصیل مٹہ کے علاقہ خریڑی کے گلی مہلوں، دکانوں اور مساجد میں خصوصی آگاہی مہم چلائی۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے مقامی لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے، ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی تاکید کی تاکہ کرونا وائرس دوبارہ نہ پھیل سکے اور نظام زندگی رواں دواں رہے۔اس موقع پر ریسکیو کے حوالے سے بھی عوام الناس کو اگاہ کیا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم توعیت کی ایمرجنسی میں اپنے سروسز فوری اور فری فراہم کرتی ہے۔ کسی بھی وقت سوات کے کسی بھی کونے سے ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122 پر مفت کال کر کے ریسکیو 1122 کی خدمات اپنے گھر کے دہلیز پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں