0

جمرود میں طالب علم نے حفظ قرآن المجید کی سعادت حاصل کرلی

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) اقراء روضۃ الاطفال ٹرسٹ کے طالب علم حماد اللہ آفریدی نے دن رات محنت کرکے حفظ قرآن المجید کی سعادت حاصل کی۔انہوں نے والدین، اپنے سکول انتظامیہ،مدرسین اور ٹرسٹ اور خصوصاً اپنے دیرینہ استاد محترم فضل ربی چترالی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں اور منفرد طریقہ تدریس اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی کرم ہی کی بنیاد پر میرے سینے میں آج قرآن کریم محفوظ ہو چکا ہے۔حافظ حماد اللہ آفریدی نے مزید بتایا کہ وہ مستقبل میں قرآن مجید کے دوروں سمیت عصری اور اسلامی تعلیمات کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے دوسرے بچوں بچیوں کو بھی حفظ قرآن مجید اور مذہبی تعلیمات کے حصول کی دعوت دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں