0

سوات بریکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات بریکوٹ میں کھلی  کچہری کاانعقاد، بریکوٹ انتظامیہ نے بریکوٹ پر یس کلب کے صحافیوں کو نظرانداز کر دیا۔ بریکوٹ انتظامیہ کے بریکوٹ میڈیا سیل کے نام پر ایک واٹس اپ گروپ موجود ہے، ان پر کھلی کے کچہری کے روز  11  بجکر 11 منٹ پر ایک میسج شیئر کیا کہ  11.40  پر بریکوٹ اے سی کے افس میں کھلی کچہری ہے کوریج کر یں، بریکوٹ  میڈیا سیل کے ایڈمن  نے بریکوٹ پر یس کلب کے صحافیوں کو ٹھیک 29  منٹ قبل  بروقت اطلاع دیکر اپنے اپ کو بری زمہ قراردیا۔ جس پر بریکوٹ پر یس کلب کے صحافیوں میں  انتہا ئی مایوسی اور پر یشانی کا لہر دوڑ گئی، کیونکہ بریکوٹ انتظامیہ قصدا عمدا صحافیوں کو نظر انداز کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔  سب ڈویثرن بریکوٹ کے مختلف الخیال لوگوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کھلی کچہری میں بریکوٹ اے سی افس کے سٹاف اپنے من پسند لوگوں کو مدعوکرتے ہیں۔ جس میں اکثر وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جو انتظامیہ کے صفت کرنے پر تھک گئے۔ کھلی کچہری میں عام لوگ جن کو مسائل درپیش ہو اور در در کے ٹھو کریں کھانے  پر مجبور ہیں کو مدعوکرنا چاہیئے، علاقے کے عوام کو درپیش مسائل بروقت اور بطر احسن حل کرنے کیلئے ٹھو س قدامات اٹھا ئیں اور اس قسم کے تقریبات میں متاثرلوگ ضرور مدعو کیا کریں۔ اور ساتھ ہی کم از کم ایک دن قبل صحافیوں کو اطلاع دیا جا ئے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں