0

شانگلہ ڈی پی او کی سربراہی میں شانگلہ پولیس کا اجلاس

          شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کو پر امن اور جرائم سے پاک رکھنے میں ضلع کے عوام اور پولیس کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے، س لئے امن وامان کے فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے لہذا ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا، پیٹرولنگ کے نظام میں مزید بہتری لائینگے۔میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے سائلین کی داد رسی کرنا میرے وژن کا حصہ ہے۔عوام کی جان، مال، عزت اور ابرو کی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ شانگلہ میں حال ہی میں تعینات کئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اجلاس سے خطاب۔نئے تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ضلع کے امن و امان، کرائم اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں ریٹائرڈ ایس پی بحر الدین خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہان زیب خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری محمد فاضل خان، پے آفیسر فخر عالم اور ایس ایچ او تھانہ الپوری محمدعارف شریک ہوئے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شانگلہ جہان زیب خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شانگلہ ایک پرامن ضلع ہے اور پولیس کو شہریوں کی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ اجلاس میں ڈی آر سی کے کردار اور کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی اور مقامی مسائل کو مقامی روایات اور مروجہ قوانین کے تحت بطریق احسن حل نکالنے کے حوالے سے ڈی آر سی کے کردار کو سراہا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں