0

انٹی کرپشن ڈے، مالاکنڈ انتظامیہ کی آگاہی واک

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل انٹی کرپشن ڈے کی موقع پر ملاکنڈ انتظامیہ نے آگاہی واک کا اہتمام کیا ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ سے شروع ہونے والی واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ شاہ نے کی جبکہ مختلف محکموں کے افسران ونمائندوں سو ل سو سائٹی طلبا ء واساتذہ سمیت محکمہ انٹی کرپشن کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد رشوت ستانی بارے نعرے درج تھے اے ڈی سی عبداللہ شاہ اور انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر محمد یعقوب نے واک کے اختتام پر شرکاء سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی پورے معاشرے کیلئے ناسور جبکہ ملک وقوم کی جڑیں کھو کھلا کرتی ہے ترقی وخوشحالی کے حصول کیلئے مالی و اخلاقی کرپشن سمیت ڈیوٹی اور فرائض میں بھی غفلت و کوتاہی کا خاتمہ ضروری ہے انھوں نے کہاکہ سرکاری ڈیوٹی میں وقت کی پابندی نہ کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے انھوں نے کہاکہ کریشن کی روک تھام ہماری انفرادی واجتماعی ذمہ داری ہے گا اس سلسلے میں ہر شہری کو اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کر نا چا ہیے اے ڈی سی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے بارے تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں