0

ملاکنڈ کو کرپشن سے پاک کرنے کا پختہ عزم ہے، ڈپٹی کمشنر

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کو کرپشن اور بد عنوانی سے پاک صاف کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے کیونکہ کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جس سے نہ صرف انفرادی،طبقاقی بلکہ عوام سماجی اوراقتصادی سطح پر متاثر ہوتی ہے مالی بدعنوانی کی وجہ سے ہمیشہ غربت اور ناانصافی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کے دن ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم میں سے ہر ایک شخص معاشرے کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے گابعدازاں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر محمد عبداللہ شاہ کی قیادت میں ڈی سی کے دفتر سے ایک واک بھی نکالا گیا جس میں انتظامیہ افسران،ضلعی محکموں کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ کو ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا۔ دریں اثناء ضلع ملاکنڈمیں کو رونا وائرس کے روک تھام کے لیے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کی آگاہی کے لیے مختلف مقامات پر پوسٹر ز اور بینرز بھی چسپاں کئے ہیں تاکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے صوبائی حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز کو اپنا ئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف بازاروں میں لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزربھی تقسیم کیں۔انہوں نے ضلع ملاکنڈ کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننے اورسنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی تمام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں