0

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے پر خصوصی پرومو جاری کردیا

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے ہنگور ڈے  پر خصوصی پرومو جاری کردیا، پرومو میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش اور پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری کئےجانے والے پرومو میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پرومو میں آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔ ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جہاز ککری کو غرقاب اور دوسرے جہاز کرپان کو مفلوج کیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں