0

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیروئن سے بھری گاڑی پکڑلی گئی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس(ا ے ایس ایف)نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی ہیروئن سے بھری گاڑی قبضے میں لے کر منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ گاڑی سے ساڑھے 21 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے مرکزی انٹری گیٹ پر سفید رنگ کی مہران گاڑی کو مشکوک جان کر روکا اور چیکنگ کی تو گاڑی کے عقبی حصے سے بیگ میں سیاہ رنگ کے 6 پیکٹس میں رکھی پاڈر ہیروئن برآمد ہوئی۔اے ایس ایف حکام نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے کو موقع پر طلب کیا اور کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کیا جہاں اس کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ ہیروئن کا وزن کیا گیا تو وہ ساڑھے 21 کلو گرام سے زائد نکلی۔اے ایس ایف حکام نے کہا  برآمد شدہ ہیروئن سمیت ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں