0

دیر بالا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا علماء کرام صاحبان کے ساتھ اجلاس

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر دیر شاد محمد نے اپنے دفتر میں دیر سب ڈویژن کے علماء کرام صاحبان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کی۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مسجدوں کے خطیبوں سے کہا کہ وہ جمعتہ المبارک کے خطبہ میں حکومتی ایس۔او۔پیزسے عوام کو آگاہ کریں اور اس وبائی مرض میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے علماء کرام نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دلایا کہ آگاہی مہم میں وہ ضرور اپنا کردار ادا کریں گے اور یہ پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے انہوں نے تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں