0

شانگلہ پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران بین الاضلاعی منشیات سمگلرز، گل محمد ولد نیک محمد ساکن کوہستان اور نثار علی ولد علی رحمن ساکن منگورہ کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ کاروائی کروڑہ کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔سب ڈویژنل پولیس آفیسرالپوری محمد فاضل کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ کروڑہ بخت ظاہر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ رانیال کے مقام پرناکہ بندی کی تھی۔ کاروائی میں بین الاضلاعی سمگلرز کے قبضے سے چھ ہزار گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ منشیات برآمد ہونے کے بعد سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ کروڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے پکڑی گئی منشیات اور سمگلرز کو تھانہ کروڑہ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کے خلاف چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پکڑی گئی منشیات کوہستان سے ضلع سوات سمگل کی جا رہی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رحیم شاہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد منشیات کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کے سلسلے میں ضلع شانگلہ کی مختلف شاہراہوں پر موثر چیکنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے کامیاب نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے قلیل عرصے میں منشیات سمگلنگ کے متعدد منصوبے ناکام بناتے ہوئے درجنوں سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران پولیس کی یہ ایک اور کامیاب کاروائی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رحیم شاہ خان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کو بچائیں۔ اس سلسلے میں معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں