0

کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ کردیا

بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کی خصوصی ہدایت پر  اسسٹنٹ کمشنر آلائی جناب نور محمد آفریدی نے  پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے  بنہ،کرگ،اور کنڈاو  میں مختلف گاڑیوں کا موقع پر جائزہ لیا اور کوروناایس اوپیزپر عمل نہ کرنے پر کئے ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ کیا۔ٹرانسپورٹرزاورسواریوں کو ہدایت دی کہ کورونا  کی احتیا طی تدابیرپر عمل کریں اور سماجی فاصلہ،ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال سفر کے دوران ضرور کریں بعد میں اے سی نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رباط، گورنمنٹ گرلز ہائی  سکول رباط،گورنمنٹ پرائمری سکول رباط اور گورنمنٹ مڈل سکول رباط کا اچانک دورہ کیا سکولوں میں حاضری رجسٹرز اور بنیادی سہولیات کو چیک کیا اور کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو چیک کیا۔ سکول سٹاف اور طلباء کو ہدایت دی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کو ضرور اختیار کر یں ماسک کا استعمال،سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں تاکہ اس وباء کا روکنا ممکن ہو سکے۔ اس کے بعد اے سی نے کنڈاو بازار کا بھی اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی مختلف دوکانوں میں نرخنامہ برائے ضروری اشیاء خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور صفائی نہ رکھنے والے اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش بیچنے والے دوکانداروں کو جرمانہ کیا۔ اس کے علاوہ دوکانداروں کو  ہدایات کی کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومت کی طرف جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں