0

جمرود، پی ڈی ایم متاثرین کی واپسی میں روڑے اٹکانے سے بازر ہے

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود سیاسی اتحاد کے صدر ملک داود نے دیگر رہنماوں زرغون شاہ،سید کبیرنے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی تیراہ متاثرین کے واپسی حوالے انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق 50گھرانوں کا سروے کیا جائیگااور انکی واپسی پر انکو مراعات بھی دی جائیگی لیکن پی ڈی ایم اے حکام متاثرین تیراہ کی واپسی میں روڑے اٹکا رہی ہے، انکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جو لوگ رجسٹرڈ ہیں انکے لئے اقدامات کئے جائینگے اور صرف انکوہی مراعات دی جائیگی۔انھوں نے کہا کہ اسکا اسان حل یہ ہے کہ انتظامیہ مرحلہ وارجن 50گھروں کا سروے کرینگے وہ پی ڈی ایم اے اپنے ساتھ رجسٹرڈ کرلیا کرے اور انکی واپسی کی بندوبست کرنے کیساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جائے جبکہ متاثرین کی واپسی میں روڑے اٹکانے سے باز رہے اور ہمارے ساتھ متاثرین کی واپسی کے حوالے سے جو وعدے کئے گئے تھے انکو پورا کیا جائے  بصورت دیگر بھرپور احتجاج کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں