0

عوام ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم، سینیٹر مشتاق احمد

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے بجلی کی مدمیں پانچ ارب روپے وفاقی حکومت کے پاس پڑے ہیں بدقسمتی سے خیبرپختونخواکی حکومت صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی  اُنہوں نے کہاکہ قدرتی وسائل سے مالامال جنوبی اضلاع کو اُن کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے حالانکہ جنوبی اضلاع میں جنت کے ذخائر بہہ رہے ہیں چشمہ رائٹ بنک لیفٹ کنال مکمل کیا گیا تو اس سے نہ صرف پانی کا مسئلہ حل ہو سکے گا بلکہ پورا صوبہ غلے کا گودام بن جائے گا اور دیگر صوبوں کو بھی آناج کی ترسیل یہاں سے ہو گی لیکن موجودہ حکومت میں جنوبی اضلاع کے عوام ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور پتھر کے زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں قدرتی دولت, بے انتہاء معدنیات سے مالا مال جنوبی اضلاع کے عوام کو حکمرانوں نے دانستہ پسماندہ رکھا ہے۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گزشتہ روزیہاں ٹاون کمپلیکس تاجہ زئی میں لکی مروت کے حقوق کے لئے منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دھرنے سے حقوق جنوبی اضلاع لوکل کونسل کے صدر وضلعی امیر حاجی عزیزاللہ اور صوبائی نائب امیر مولاناتسلیم اقبال ودیگر خطاب کیاجب کہ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالغفارفریادی،مفتی عرفان اللہ،تحصیل نورنگ کے امیرمولانااسعداللہ اورڈاکٹراحسان اللہ ودیگر موجودتھے۔اُنہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے جنوبی اضلاع کے وسائل پر اسلام آبادمیں بیٹھے حکمران مزے لوٹ رہے ہیں آئین پاکستان میں صاف لکھاگیاہے کہ جن علاقوں میں قدرتی ذخائرہوں پہلاحق اسی علاقے کے باشندوں کاہے تاہم بدقسمتی سے ملک پر مسلط نااہل حکمرانوں کی وجہ سے جنوبی اضلاع قدرتی وسائل ہونے کے باوجود زندگی کی بنیاد ی سہولیات سے محروم ہے جس کی ذمہ دار مرکزی اور صوبائی حکومتیں ہیں اُنہوں نے کہاکہ کوہاٹ ٹنل سے لیکر ڈی آئی خان اور جنوبی اور شمالی وزیرستان اضلاع تک عوام صحت،تعلیم،بجلی،سڑکوں اوردیگر سہولیات سے محروم ہیں یہاں انسان اور جانورایک تالاب میں پانی پیتے ہیں اور منتخب نمائندے صرف عوام سے ووٹ لیکر اپنے بچوں کے لئے جائیدادیں بنارہے ہیں اُنہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی نے جنوبی اضلاع کے حقوق کے لئے لوکل کونسل قائم کرلیاہے جس کامنشورجنوبی اضلاع کوتمام سہولیات کے ساتھ سی پیک میں حصہ بشمول موٹروے، ریلوے، اسپیشل اکنامک زون، فور جی اور مستقبل میں فائیو جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سی پیک روٹ ہر قسم کے خطرات سے محفوظ ہوگا اس لئے اس کی تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تیل اور گیس کی رائلٹی اور قومی و صوبائی بجٹ میں جائز حصہ جنوبی اضلاع کا حق ہے تیل کی صفائی کے آئل ریفائنریاں لگائی جائیں ضم شدہ چار اضلاع کرم اورکزئی اور شمالی و جنوبی وزیرستان ا ضلاع اور سب ڈویژن سالانہ کے پیکج میں اپنا جائز حصہ دیا جائے تمام اضلاع میں چھوٹے بارانی ڈیمز تعمیر کئے جائیں ساتھ ساتھ ہونے والے نقصانات اور تباہی کی تلافی کی جائے سنیٹرمشتاق احمدخان نے حالیہ دنوں میں صوبے کے بڑے ہسپتال میں اکسیجن بروقت نہ ملنے پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے رشتہ دار کے باعث صوبے کاصحت نظام مکمل طورپر مفلوج ہوچکاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں