0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1575621 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1575621ہو گئیں،مصدقہ کیسز 6کروڑ92لاکھ28ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 296689جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ58لاکھ 20ہزارہو گئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں مزید 337ہلاکتیں کے باعث مرنیوالوں کی تعداد 141735ہو گئی،کیسز97لاکھ62ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 44718افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد 25لاکھ 41ہزار ہو گئی۔برازیل میں 179032افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز67لاکھ 30ہزار ہو گئے۔فرانس میں مرنیوالوں کی تعداد56648ہو گئی،کیسز23لاکھ24ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں 48000افراد موت کے منہ میں جا چکے،کیسز1725000ہو گئے۔برطانیہ میں اموات 62566ہو گئیں،متاثرین کی تعداد17لاکھ 66ہزار ہو گئی۔۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 79 لاکھ 83 ہزار 487 مریض شفایاب ہو چکے اور 1 کروڑ 96 لاکھ 69 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔mk/ah

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں