0

۔25 ہزار کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر فوری طورپر پابندی عائد کردی۔25ہزار روپے کے غیر رجسٹرڈ انعامی بونڈز ختم کرکے ان کی جگہ 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم رجسٹرڈ انعامی بونڈز متعارف کروادئیے گئے۔فنانس ڈویژن نے25 ہزار پرائز بانڈز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 31 مئی 2021 سے 25 ہزار کے پرائز بانڈ ناقابل استعمال ہونگے۔ اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک سمیت 5بینکوں کی 16برانچوں سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں، انعامی رقم کے حصول کیلئے پرائز بانڈ شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔فنانس ڈویژن کے مطابق بانڈ کیش کروانے والا شخص ذاتی حیثیت میں اپنے اکانٹ میں رقم منتقل کرواسکے گا، بانڈز کو قومی بچت سے اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 40ہزار روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ انعامی بونڈز بھی ختم کیے جاچکے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں