0

نورنگ میں نئی سولر سسٹم کے آبنوشی ٹیوب ویل پر کام شروع

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل غزنی خیل کے علاقہ بچکن آحمدزئی میں نئی سولر سسٹم کے آبنوشی ٹیوب ویل پر کام شروع ہوا۔ آبنوشی ٹیوب ویل آہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جو سیف اللہ برادران اور صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پورا کرکے دکھایا، جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس سلسلے میں آحمدزئی قومی جرگے کے زیر اہتمام بیداللہ جان کی رہائش گاہ پر ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مشران جرگہ،مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء تقریب نے ٹیوب ویل کی منظوری دینے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیف اللہ برادران اور صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی قیادت پر مکلمل اعتماد کا اظہار کیا اور ٹیوب ویل سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعلی محمود خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مشران آحمدزئی قومی جرگے حاجی جمیل خان، حاجی آحمد جان، ملک جاوید خان،ریٹائرڈ فوجی عمر حیات خان و دیگر مشران جہانگیر خان، سابق ناظم ملک نصیر خان، علی شاہ المعروف آمیر صاحب، مشرف خان، سخی مرجان، میر جنان، ایڈوکیٹ احسان اللہ خان نے و دیگر مشران کے ہمراہ ٹیوب ویل پر کام کے آغاز کا افتتاح کیا اوراس موقع پر ملک و قوم سمیت سیف اللہ برادران و ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے ترقی، خوشحالی، سلامتی اور ٹیوب ویل کی کامیابی کے لیئے اجتماعی دعائیں کیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں