0

ٹی ایم اے بٹ خیلہ سٹاف خالی ہوگیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ٹی ایم اے بٹ خیلہ انجینئر نگ سٹاف سے خا لی ہو گیا ترقیاتی سکیموں پرکام بند ہو نے سے ٹھیکیدارکیمونٹی سخت مایوسی  اور مشکلات کا شکار ہے تفصیلات کے مطا بق صو بہ خیبر پختونخواکی کلاس اے کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ میں مختلف کیڈرکے انجینئرز کی پانچ پوسٹیں عر صہ دراز سے خالی پڑیں ہیں جس کی وجہ سے پورے علا قے کا ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیاہے عوامی وسماجی اہمیت کا حامل  منصو بہ حنیف خان میمو ریل کیمونٹی ہال سنٹر بٹ خیلہ سمیت پراونشنل فنا نس کمیشن اور ڈسٹرکٹ فنڈز سے جاری تمام ترقیاتی سکیموں پر گذشتہ کئی ماہ سے تعمیراتی کام روکا ہوا ہے ٹی ایم اے بٹ خیلہ میں اس وقت تحصیل آفیسر انفراسڑکچریعنی ٹی او آئی اور اسٹنٹ ٹی او آئی گریڈ 17کی دو پوسٹیں سینئر سب انجینئر گریڈ 16کی ایک جبکہ گریڈ 11کے سب انجینئر ز کی دو پوسٹیں گذشتہ کئی ماہ سے خالی ہیں سماجی وسیاسی حلقوں نے بٹ خیلہ میں انجینئرز کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں