0

مینگورہ میں فائرنگ سے دو افراد قتل

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات مینگورہ کے نواحی علاقے ملوک آباد میں ناراض بیوی کو منانے کے دوران شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے سسر اور ساس کو قتل کردیا، جبکہ دو افراد زخمی ملزم نے خود پر بھی فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مسمی گل محمد ولد الف خان سکنہ میاں دم ڈنڈ علاقہ تحصیل خوازہ خیلہ نے اپنے سسر فضل مولا ولد عمرگل سکنہ چینہ ملوک آباد مینگورہ کے گھر ناراض بیوی مسماتہ حمیدہ کو راضی کرنے آیا تھا کے بیوی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر گل محمد نے فائرنگ کرکے اپنے سسر فضل مولا اور ساس مسماۃ گل دختر فضل مولا کو قتل کردیا جبکہ مسماتہ شاہدہ زوجہ فضل ودود اور رقیہ زوجہ فضل مولا  فائرنگ سے زخمی ہوئے ملزم گل محمد نے بعد میں خود پر فائرنگ کر کے خودکشی کرلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی زخموں اور نعشوں کو سیدو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں