0

نورنگ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نورنگ آج بروز سوموار نورنگ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گی۔ان خیالات کا اظہار کااظہار ٹی او آر عبدالستار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اور ٹی ایم اورنورنگ ربنواز خان کی نگرانی میں آج بروز سوموار نورنگ میں سڑک کنارے بیٹھے ریڑھی بانوں اورچھابڑفروشوں کے خلاف آپریشن ہوگی انہوں نے کہاکہ ریڑھی بانوں اور چھابڑفروشوں کو چاہئے کہ آپریشن قبل سرکاری املاک کو خالی کریں تاکہ مسافرگاڑیوں اور بازار میں پیدل چلنے والے مرد اور خواتین کے لئے مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے مزید کہاکہ شہری ادارہ نورنگ بازار کی خوبصورتی اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ برداشت نہیں کرے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں