0

صوبہ بھر میں مہنگائی بدستور عروج پر، انتظامیہ بے بس ہوگئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورسمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور اشیائے خوردنی بدستور انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے روزانہ درجنوں گرانفروشوں کو گرفتار کرنے کے باوجود مہنگائی کم نہ ہونے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مہنگائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مہنگائی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔پشاورمیں ٹماٹر 100روپے اور پیاز80روپے کلومیں بیچا جارہا ہے جبکہ بھنڈی 150اور لہسن 200روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔اسی طرح سیب 250اور انگور180روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں روزانہ کے حساب سے اضافہ کیاجارہا ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ درجنوں گرانفروشوں کی گرفتاری عمل میں لا رہی ہے اس کے باوجود مہنگائی ختم نہیں ہو رہی اس سلسلے میں صوبائی حکومت فوری اقدامات اٹھائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں