0

ہنگو میں بے روزگاری کا خاتمہ اور کاروبار کے نئے مواقعہ فراہم

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو کی سماجی ترقی کے لئے مقامی انوسٹر میگا پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرے۔ ہنگو کی جنت نظیر وادی کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا۔ الحیات گروپ آف کمپنیز ہنگو میں میگا پراجیکٹس کے زریعے ترقی و خوشحالی کے دور کا سنگ بنیاد رکھ رہا ہے۔ ہنگو میں انوسٹمنٹ کے نتیجے میں بے روزگاری کا خاتمہ اور کاروبار کے نئے مواقعہ فراہم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار الحیات گروپ آپ کمپنیز کے سی ای او حسیب خٹک نے دی مال آف ہنگو میگا پراجیکٹ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی خیال زمان، ایم پی اے شاہ فیصل، سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ،سابق ضلع ناظم مفتی عبیداللہ، تصیل ناظم عامر غنی، علماء کرام،سیاسی و سماجی شخصیات، ہنگو، کوہاٹ اورکزئی، کرم اور وزیرستان کے انوسٹرز اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء کو پراجیکٹ کی افادیت،اہمیت اور علاقائی ترقی میں اس کے کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔الحیات گروپ کے سی ای او حسیب خٹک نے دی مال آف ہنگو کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ جدید خصوصیات کا حامل ہوگا جس کے بدولت ضلع ہنگو میں دیگر بڑی کمپنیز کو بھی سرمایہ کاری کرنے کی رغبت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 منزلہ اس پراجیکٹ میں شاپنگ مال،  ہوٹل، ہر قسم کے مصنوعات مراکز، بار بی کیو سنٹر، آفسز، کار پارکنگ، رہائشی فلاٹس و دیگر دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکسویں صدی میں ہنگو جیسا جنت نظیر خطہ بے روزگاری، کاروباری مسائل اور سماجی الجھنو کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہاں کے سرمایہ کاروں کی پاکستان کے دیگر اضلع میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دی مال آف ہنگو ضلع ہنگو کیساتھ ساتھ پورے ڈویژن میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کے لئے دعوت دینے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پراجیکٹ کی بدولت ہزاروں افراد کو روزگار کے اور ہزاروں افراد کو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔اس موقع پر ایم این اے خیال زمان اورکزئی نے کہا کہ الحیات گروپ آف کمپنیز کی ہنگو کی ترقی کے لئیکوششیں لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے مقامی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ہنگو میں سرمایہ کاری کرے تاکہ اس ضلع کی پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے۔ سابق ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے کہا کہ وہ ہنگو میں الحیات گروپ آف کمپنیز کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے دعاگوں ہے۔اس موقع پر معزز مہمانوں پر الحیات گروپ آف کمپنیز کی طرف سے مہمانوں میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں