0

بجلی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بجلی صارفین کے لے  ایک اور بُری خبر آگئی، نیپرانے فیول پرائس  ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ ستمبر کے لئے بجلی ایک روپیہ11پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اضافہ شدہ  قیمت کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہو گا۔  اضافہ شدہ بجلی کی قیمت دسمبر کے مہینہ میں صارفین سے  بلوں میں وصول کی جائے گی۔ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے 95پیسے فی یونٹ رہی۔ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ  پر سی پی پی اے کی جانب  دائر درخواست پر سماعت کے بعد   نیپرانے محفوظ کر لیا تھا جو پیر کے روز سنادیا گیا۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 11پیسے فی یونٹ مہنگی کی جارہی ہے۔ فیصلہ میں یہ بتایاگیا ہے کہ چونکہ فرنس آئل کے  پاور پلانٹ چلائے  گئے تھے اس لئے  صارفین پر اضافی بوچھ پڑا ہے۔ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے95پیسے رہی تھی۔ صارفین سے اضافہ شدہ رقم ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی تاہم اس فیصلہ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ ZS

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں