0

برطانوی ایئرلائن کا مانچسٹر کے بعد لندن سے پاکستان کے لئے سفر کا آغاز

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کے لے ایک اور خوشخبری، ورجن اٹلانٹک نے مانچسٹر کے بعد لندن سے بھی پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز لندن سے ڈیڑھ سو سے زائد مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی، لاہور پہنچنے پر برطانوی قونصل خانے کے عملے اور ایئرپورٹ افسران نے مسافروں کو استقبال کیا۔گیارہ دسمبر کو ورجن اٹلانٹک کی پرواز مانچسٹر سے اسلام آباد کیلیے شروع کی گئی تھی، برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی ہفتے میں 20 پروازیں پاکستان آئیں گی، پہلی پرواز پاکستان پہنچنے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مسافروں کو استقبال کیا تھا۔کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورجن اٹلانٹک کی پروازیں پاکستان آنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں 20 پروازوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔خیال رہے کہ کچھ رواں برس اگست میں ہی برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں