0

حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ  حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔وزیراعظم عمران خان  نے پیر کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی وزیراعظم کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ عمران خان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا پرویز خٹک، عبدالحفیظ شیخ، علی حیدر زیدی، معاون خصوصی معید یوسف اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران وزیراعظم سے پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا تعارف بھی کروایا گیا اور وزیراعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور سمندری شعبے کی ترقی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سال 2020 کو بلیو اکنامی کا سال قرار دیا دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔دورے کے دوران امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اللہ کی مدد سے ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں