0

قتل کے ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ملاکنڈ نے قتل کے ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ کی سزا بھگتنا پڑے گی، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج / جج ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ملاکنڈ بٹ خیلہ واجد علی خان کے عدالت میں 11 نومبر 2019 کو مہردے درگئی میں قتل ہونے والے امیر زمان کی قتل کا مقدمہ زیر سماعت رہا، گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے ملزم اورنگزیب میاں ساکن پیتاؤ درگئی کو دفعہ 302 کے تحت عمر قید اور دو لاکھ روپے کی جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، معزز عدالت نے ملزم کو 324PPC کے تحت مزید چار سال قید جبکہ 337A/337F کے تحت ایک سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کا فیصلہ سنا یا گیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔عدالت نے ملزم کو 382 بی، سی آر پی سی کافائدہ دیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں