0

نورنگ پولیس نے قبل اغواء ہونیوالی موٹرکار برآمد کرلی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ایک ہفتہ قبل اغواء ہونیوالی موٹرکار برآمدکرلی اسی طرح دیگر کاروائیوں میں چھ منشیات فروشوں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی۔اس سلسلے میں ایس ایچ اونورنگ غلام رزاق خان نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پچھلے ہفتے نورنگ بازارسے نامعلوم افرادنے موٹرکار کو لے اُڑے اُن کی قیادت میں نورنگ پولیس نے موٹرکار کوبرآمدکرلی،اسی طرح نورنگ کے مختلف علاقوں،برگئی،نورنگ،خان خیلان اور مٹھوغزنی میں جرائم پیشہ افراداورمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات فروش برآمدکرلی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں