0

وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کیلئے جلد صحتیابی کی دعا

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے معروف مذہبی سکالر مولاناطارق جمیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں مولاناطارق جمیل کی کورونا وائرس سے جلد صحتیاب کیلئے دعا گو ہوں۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔گزشتہ روز مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ کیا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔مولانا طارق جمیل نے بتایا ہے کہ اطبا کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں۔ انہوں نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں