0

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا،بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی معمول بنا لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45سالہ شہری زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر مارٹرگولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، زخمی شہری کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں