0

حلال فوڈ اتھارٹی کا ہوٹل مالکان کو وارننگ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختو خواہ حلال فوڈ اتھارٹی کا مقصد خوراک کے معاملے میں حفظان صحت کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے۔ ضلع ہنگو میں ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے عوام کو مضر صحت خوراک اور غذائی اشیاء سے نجات ملے گی۔فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی مصلحت آڑے نہیں آنے دیں گے۔ پہلے مرحلے میں ہوٹلوں، اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں اور فیکٹری مالکان کو حفظان صحت کے تقاضوں کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔اشیاء خورنوش کے مراکز اور غزائی مقامات کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ جلد انسپکشن کے عمل کو شروع کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ضلع ہنگو خالد آفریدی نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں حلال فوڈ اتھارٹی کا سیٹ اپ قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو بہترین اور معیاری خوراک اور غزائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی پہلے مرحلے میں ضلع ہنگو کے تمام ہوٹلوں غذائی اشیاء فروخت کرنے والوں اور کارخانوں کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان تمام افراد کو جو غزائی معاملات سے منسلک ہے ان کی رہنمائی کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔ اے ڈی خالد آفریدی نے کہا کہ ہمارا کام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کرنا نہیں بلکہ اشیاء کی کوالٹی چیک کرنا، ہوٹلوں اور غزائی مقامات پر صفائی کا جائزہ لینا اور ملاوٹ کے معاملات کے تناظر میں کاروائی کرنا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور کارخانوں کی انسپکشن کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اور حلال فوڈ اتھارٹی میکنیزم سے ہٹ کر جو بے قاعدگی نظر آئی اس پر قانون کے مطابق جرمانے اور دیگر سزاوں کا اطلاق کیا جائے گا۔ اے ڈی حلال فوڈ اتھارٹی ہنگو خالد آفریدی نے ہنگو کے عوام سے اپیل کہ وہ حلال فوڈ اتھارٹی کیساتھ تعاون کرے تاکہ ہمارا ڈیپارٹمنٹ شہریوں کی زیادہ جاں فشانی کیساتھ خدمت کر سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں