0

دنیا بھر میں کورونا سے 16 لاکھ 18 ہزار سے زائد اموات ہوگئی

واشنگٹن/نئی دہلی/برازیلیا/لندن (مانند نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7کروڑ 26لاکھ 46ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16لاکھ 18ہزار 908اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5کروڑ 8لاکھ 64ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2کروڑ ایک لاکھ 62ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3لاکھ 6ہزار459اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 67لاکھ 37ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 43ہزار393اور 98لاکھ 84ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81ہزار 419اور 69لاکھ 1ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 26لاکھ 53ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 46ہزار941ہے۔فرانس میں 23 لاکھ76 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 57 ہزار911 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 18 لاکھ 49 ہزار کورونا کیسز اور 64 ہزار 170اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اٹلی میں بھی 18 لاکھ43ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 64 ہزار 520 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43دن لگے۔اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں 21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8لاکھ ہوگئی۔چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76دن لگے۔ 8لاکھ سے 10لاکھ اموات 37دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24دنوں میں سامنے آئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں