0

شیرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنر کا شگو ناکہ چیک پوسٹ دورہ

شيرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی میڈم انیلہ فہیم نے ڈی سی مردان عابد وزیر صاحب کی خصوصی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کیلئے شیرگڑھ شگو ناکہ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور سواریوں میں ماسک تقسیم کر دیے اور کرونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر گاڑی ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کیلئے ڈی سی مردان عابد وزیر کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی میڈم انیلہ فہیم شیرگڑھ شگو ناکہ چیک پوسٹ پہنچ کر شاہراہ ملاکنڈ  پر ضلعی انتطامیہ کی طرف سے گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور سواریوں میں ماسک تقسیم کر دیے اور  پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں