0

نورنگ میں لیویز و خاصہ دارفورس کے اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل کرلی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تاجہ زئی پولیس ٹریننگ سکول میں ضم شدہ اضلاع کے 200 لیویز و خاصہ دارفورس کے اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل کرلی۔ تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئر عمرضیاء چیمہ تھے جبکہ اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر بنوں اول خان،ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب،ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر نیازی، ڈی پی او لکی مروت عبدالرؤف بابر قیصرانی اور پاک فوج کے افسران بھی موجود تھے۔ بریگیڈئر عمرضیاء چیمہ نے تربیت مکمل کرنیوالے اور بہترین کارکردگی کے حامل جوانوں میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے پریڈ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔مہمان خصوصی نے کہا کہ بنیادی تربیتی عمل سے پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں مزید نکھار آئے گا، ضم شدہ اضلاع کے پولیس جوانوں کو موجودہ حالات اور درپیش چیلنجز سے موثر طور نمٹنے سے متعلق آگاہ کرنا نہایت ضروری تھا جس کے لئے صوبہ بھر میں پاک فوج کے تعاون سے خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کیاگیا۔انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں اپنی تمام تر توانائیاں عوامی خدمت پر صرف کرکے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرائیں اور اپنے پیشہ ورانہ طرز عمل اور حسن اخلاق کی بدولت پولیس فورس کے وقار کو مزید بلندی پر لیکر جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں