0

ضلع ملاکنڈ میں 18 سرکاری دفاتر پرائیوٹ بنگلوے میں قائم

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈمیں 18سرکاری دفاتر پرائیوٹ بنگلوں میں قائم ہونے کی وجہ سے حکومت کوسالانہ کروڑوں روپے کانقصان جبکہ عوام کوبھی مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈمیں مختلف محکموں کے اٹھارہ کے تقریب سرکاری اداروں جن میں محکمہ واپڈامحکمہ پاسپورٹ محکمہ نادرہ محکمہ این ایچ اے محکمہ ایف ایچ اے محکمہ زکوٰ ۃ محکمہ پاپولیشن محکمہ وائڈلائف محکمہ ڈاکخانہ محکمہ ایکسائز محکمہ بیت المال محکمہ سوئی گیس محکمہ حلال فوڈ محکمہ پی ڈبلیوڈی گورنمنٹ پولی ٹیکنکل کالج وغیرہ شامل ہیں پرائیو ٹ بنگلوں میں قائم ہونے کی وجہ سے سالانہ مرمت اورکرایہ کے مدمیں حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہورہی ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ وہ مذکورہ دفاترکیلئے سابق وولن سنٹرکے مقام پرعلٰحیدہ سیکرٹریٹ تعمیرکرکے لوگوں کواس مشکلات سے نجات دلایاجائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں