0

مالاکنڈ میں چوروں، ڈاکوؤں کیلئے کو جگہ نہیں، ڈپٹی کمشنر

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال،عزت و آبرو کی حفاظت کرنے کے ساتھ ہر قسم کی سماجی و معاشرتی برائیوں سے پاک صاف معاشرے کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں چوروں،ڈاکوؤں،غنڈہ گردوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے قلع قمع کیا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن زور و شور سے جاری ہے اور لیویز جوانوں نے چھاپوں اور کامیاب کاروائیوں میں مختلف وارداتوں میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ شاہ،اسسٹنٹ کمشنر ز بٹ خیلہ اور دررگئی سہیل احمد،محب اللہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کو ہر قسم کے جرائم اور منشیات کی لعنت سے پاک صاف کرنا اور امن وامان کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انہوں نے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہر قسم کی ڈرگز کی روک تھام کے لیے تمام پوسٹ کمانڈروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حدود میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر ے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں