0

پی آئی اے کی تشکیل نو، تعداد نصف کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کی تشکیل نو، عملے کی دو  درجہ بندیاں اور عملے کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 16نئے جہاز بیٹرے میں شامل  کئے جائیں گے جبکہ عملے کی تعداد130فی جہاز تک لانے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔ پی آئی اے کو کور اور نان کور درجوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ملازمین تعداد12900سے کم کرکے4500کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت پی آئی اے میں 10500ریگولر اور2400ڈیلی ویجز ملازمین  موجود ہیں۔2021تک ملازمین کی تعداد5600سے6000تک محدود کی جائے گی۔ اس وقت پی آئے کے پاس 29جہاز موجود ہیں اور چند روز میں آٹھ نئے جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے جبکہ 2021میں پاکستان مزید آٹھ جہاز خریدے گا جس کے بعد پی آئی اے کے پاس جہازوں کی تعداد45ہوجائے گی۔ جب پی آئی اے کے پاس45 جہاز ہوں گے تو پھر فی جہاز130ملازم رکھے جائیں گے اور اس حوالہ سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کو کور اور نان کوردرجوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ نان کور درجہ میں انجینئرنگ، بحالی و مرمت کا شعبہ اور کچن شامل ہے جبکہ کور درجہ میں مارکیٹنگ، ایچ آرفنانس،فلائٹ سروسز اور پروکیورمنٹ شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں