0

سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراداور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات پولیس کاجرائم پیشہ افراداور سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائی1602گرام چرس،587گرام ہیروین برآمد ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کا جرائم پیشہ افراداورسماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے جاری احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اُوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اُو مدین زاہد اللہ خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سید انور شاہ ولد سید حبیب شاہ سکنہ کوز کلے مدین کے رکشے سے 1102 گرام چرس برآمد کی،اسی طرح ایس ایچ اُو منگلور اسلم خان اُور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مہران خان ولد دوا خان ساکن مینگورہ سے 500گرام چرس برآمد کی، جبکہ ایس ایچ اُو مینگورہ گل شید خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اسحاق ولد محمد حنیف سکنہ گنبد میرہ کے قبضہ سے 227گرام ہیروین اور محمد رحیم ولد عرف رحیمے ولد رستم سکنہ محلہ قصابان رنگ محلہ کے قبضے سے 360گرام ہیروین برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات درج درجسٹرڈ کئے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں