0

نجی بینک کی اے ٹی ایم کھول کر 18 لاکھ روپے لوٹ لئےگئے

 کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی میں شارع پاکستان پر نامعلوم ملزم نے بینک کی آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم)کھول کر 18لاکھ روپے لوٹ لئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ یہ واردات تنہا ایک ملزم نے کی۔ وہ بینک کی اے ٹی ایم کھول کر اس میں سے 2کیش ٹرے نکال کر ساتھ لے گیا۔اے ٹی ایم کی 2ٹرے میں 18لاکھ روپے موجود تھے، ملزم نے تیسری ٹرے بھی کھولی لیکن اس میں صرف 5ہزار روپے تھے تو اس نے وہ ٹرے دیکھ کر چھوڑ دی اور نہیں نکالی۔ملزم نے صرف 5سے 6منٹ میں واردات مکمل کی لیکن بینک کا الارم نہیں بجا اور بینک انتظامیہ بے خبر رہی۔ انتظامیہ کے مطابق بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ رات کے اوقات میں تعینات نہیں تھا۔ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی تبسم کے مطابق نامعلوم ملزم نجی بینک کی اے ٹی ایم کی ٹرے نکال کر فرار ہوگیا۔ واردات صبح 4سے 5کے درمیان پیش آئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔واردات کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نے حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر نقاب اور ہوڈی پہنے ملزم 4بج کر 50منٹ پر اے ٹی ایم میں داخل ہوا اور مشین کے پیچھے بیٹھ کر 10منٹ تک مشین کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔ ملزم 5بجے مشین کی ٹرے کھولنے میں کامیاب ہوا اور 5بج کر 5منٹ تک واردات کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں