0

نوشہرہ میں عدالت نے منشیات کے ملزم کو 5 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کی عدالت نے منشیات کے ملزم کو 5سال قید اور 30ہزار روپے جرمانہ جبکہ جرمانے  کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 30دن قید گزارنا ہوگا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شہناز حمید خٹک کی عدالت نے ایک منشیات سمگلر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اطہر علی ولد عباد علی سکنہ ڈاگ اسماعیل خیل کو جنہوں نے علت نمبر 233مقدمہ نمبر 134تھانہ جلوزئی نے 6کلو 45گرام چرس کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈسسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ملزم مذکورہ کو 5سال قید اور 30ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا جبکہ ملزم نے اگر 30ہزار روپے جرمانہ ادا نہ کیا تو مزید 30دن قید گزاریں گے جبکہ عدالت نے 382 کے تحت ملزم کو ریلف دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں