0

پی ایم سی کا ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی)نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)کے نتائج کا اعلان کردیا۔ایم ڈی کیٹ 2020 میں حصہ لینے والے طلبہ اپنا رزلٹ پی ایم سی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایک بیان کے مطابق رواں برس ایم ڈی کیٹ میں ایک لاکھ 21ہزار 181 طلبہ نے شرکت کی، امتحان میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد 67ہزار 611 رہی۔ایم ڈی کیٹ 2020 میں کامیاب ہونے والے طلبہ 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں