0

بٹگرام، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا مروت کے ہمراہ سب جیل کا دورہ

بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کی ایس او پیز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان اور ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے سب جیل بٹگرام کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تمام قیدیوں کو ایس او پیز کے متعلق آگاہ کیا اور ان میں ماسک تقسیم کیئے۔ جیل حکام کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور قیدیوں سے بھی ان تدابیر پر عمل کروائیں۔اس کے علاوہ انہوں نے جیل کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا اور سیکیورٹی حکام کو موجودہ ملکی صورتحال کے مطابق ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں